راولپنڈی سے اغوا ہونیوالی 15 سالہ ہندو لڑکی ہری پور سے بازیاب

Jun 09, 2026 | 21:12:PM
راولپنڈی سے اغوا ہونیوالی 15 سالہ ہندو لڑکی ہری پور سے بازیاب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)راولپنڈی کے تھانہ مری کی حدود سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی 15 سالہ ہندو لڑکی کو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہری پور سے بحفاظت بازیاب کر لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق مغویہ کی بازیابی کے لیے واقعے کے 24 گھنٹوں کے اندر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جنہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج، جیو فینسنگ اور ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کارروائی مکمل کی۔

ڈی پی او نے بتایا کہ مغویہ ہندو مذہب سے تعلق رکھتی تھی، اور اس کی بحفاظت بازیابی ایک اہم چیلنج تھی، تاہم والدین کی بروقت اطلاع اور پولیس کی فوری کارروائی کے باعث کامیابی حاصل ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بازیاب ہونے والی لڑکی کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے معزز عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ اس پورے آپریشن کو مری پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مؤثر تفتیش کا مظہر قرار دیا گیا۔

ڈی پی او نے اس کارروائی میں ہری پور پولیس کے تعاون کو بھی سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف سے گلوبل فنڈ کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات،باہمی تعاون گفتگو