قذافی سٹیڈیم اور لارڈز کی پچز کو آئی سی سی کی جانب سے ڈی میرٹ پوائنٹس

Jun 09, 2026 | 19:53:PM
قذافی سٹیڈیم اور لارڈز کی پچز کو آئی سی سی کی جانب سے ڈی میرٹ پوائنٹس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قذافی  سٹیڈیم لاہور اور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ لندن کو پچز کے معیار پر ڈی میرٹ پوائنٹس جاری کر دیے ہیں۔

قذافی سٹیڈیم کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے ون ڈے میچز میں پچ کے معیار کے باعث ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق میچ ریفری نے قذافی سٹیڈیم کی پچ کو سلو قرار دیا  جبکہ کہا گیا کہ میچ کے دوران گیند نیچا رہتا رہا جس کے باعث رنز بنانے میں مشکلات پیش آئیں۔

دوسری جانب لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی پچ پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے،میچ ریفری کی رپورٹ کے مطابق لارڈز کی پچ پر زیادہ سیم موومنٹ کے ساتھ گیند نیچا رہنے کی شکایات سامنے آئیں،آئی سی سی کے مطابق دونوں سٹیڈیمز کو یہ ڈی میرٹ پوائنٹس میچ ریفری کی رپورٹ کی بنیاد پر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  بھارتی کرکٹر کی بھیک مانگتے ہوئے ویڈیو وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے