پاکستانی نوجوانوں کی ای سپورٹس میں شاندار پرفارمنس، پب جی موبائل 2026 کے عالمی چیمپئن

Jun 09, 2026 | 19:44:PM
پاکستانی نوجوانوں کی ای سپورٹس میں شاندار پرفارمنس، پب جی موبائل 2026 کے عالمی چیمپئن
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کے نوجوان ای اسپورٹس کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کر دیا۔ لاہور سے تعلق رکھنے والی فور تھرائیوز ای اسپورٹس ٹیم نے جکارتہ میں منعقدہ پب جی موبائل عالمی اوپن 2026 سیزن 1 میں عالمی چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

پاکستانی ٹیم نے دنیا بھر سے شریک ہونے والے 12 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ کھلاڑیوں اور ٹیموں کے درمیان غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ جیت لیا اور ساتھ ہی ایک منفرد گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

قومی سطح کے چیمپئنز سے عالمی چیمپئنز بننے تک، فور تھرائیوز ای اسپورٹس کے نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں، محنت اور عزم سے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ ٹیم نے ٹورنامنٹ میں فتح کے ساتھ 62 ہزار 500 امریکی ڈالر کی انعامی رقم بھی حاصل کی۔

اس شاندار کامیابی کے نتیجے میں پاکستانی ٹیم نے عالمی ای اسپورٹس کپ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے، جہاں وہ دنیا کی بہترین ٹیموں کے مدمقابل ہوگی۔

ماہرین کے مطابق یہ کامیابی پاکستان میں ای اسپورٹس کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کے عالمی سطح پر ابھرنے کا واضح ثبوت ہے۔ ٹیم کے کھلاڑی آئندہ ایشین گیمز 2026 سمیت دیگر بین الاقوامی ای اسپورٹس مقابلوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اس تاریخی کامیابی پر ای اسپورٹس کمیونٹی اور شائقین کی جانب سے قومی چیمپئنز کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف سے گلوبل فنڈ کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات،باہمی تعاون گفتگو