سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اہم ملاقات کی، جس میں قومی و صوبائی امور سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ بھی شریک تھے۔
دورانِ ملاقات وفاق اور بلوچستان کے درمیان مؤثر رابطوں، جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے جمہوری اداروں کے استحکام، پارلیمانی تعاون کے فروغ اور قومی یکجہتی کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر بلوچستان کو درپیش چیلنجز، ترقیاتی ترجیحات اور عوامی مسائل کے پائیدار حل کے لیے وفاق اور صوبے کے درمیان مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان میں ترقی، امن و استحکام اور عوامی خدمت کے لیے صوبائی حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں :سونے اور چاندی کی قیمت میں نمایاں اضافہ