رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای شہید کی نماز جنازہ اور تدفین عاشورہ کے بعد ہو گی:ایرانی میڈیا

Jun 09, 2026 | 14:45:PM
رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای شہید کی نماز جنازہ اور تدفین عاشورہ کے بعد ہو گی:ایرانی میڈیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایرانی خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ اسرائیلی و امریکی حملے میں شہید ہونے والے رہبر اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین عاشورہ محرم کے بعد ہو گی۔

ایرانی خبرایجنسی کے مطابق شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کا حتمی وقت تاحال مقرر نہیں کیا گیا، متعلقہ ہیڈکوارٹرز شہید آیت اللہ خامنہ کی تدفین اور نماز جنازہ سے متعلق تفصیلات کا باضابطہ اعلان کرےگا۔

خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری 2026 کو تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کے کمپاؤنڈ پر شدید بمباری کی تھی جس میں وہ شہید ہو گئے تھے جبکہ ایرانی میڈیا نے بمباری کے اگلے روز رہبر اعلیٰ کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں:پاک چین تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں:عطاء اللہ تارڑ  

آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ان کے بیٹے آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا رہبر اعلیٰ مقرر کیا گیا ہے۔

چند روز قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ 28 فروری کو بمباری والے روز وہ بھی آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر میں موجود تھے۔