چین میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے روبوٹس اہلکار سڑکوں پر آگئے، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چین میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے روبوٹس کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر ہانگژو (Hangzhou) میں سیاحوں کی مدد اور ٹریفک کنٹرول کے لیے اسمارٹ ٹریفک روبوٹ تعینات کیے گئے ہیں۔
جدید ٹیکنالوجی سے لیس روبوٹ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بناتا، گاڑیوں کو ہارن بجانے سے روکتا اور امتحان دینے والے طلبہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کرتا ہے ۔
The future of traffic control is here, and they are ROBOTS! ????????
— Shenzhen Channel (@sz_mediagroup) May 4, 2026
Meet China’s FIRST robot traffic police squadron! Making their debut at the famous West Lake in Hangzhou, east China, these 15 smart robots direct traffic and guide tourists. Welcome to the sci-fi era! ✨ What do… pic.twitter.com/6CHeyreT40
یہ روبوٹ اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرنے کے لیے مقامی ٹریفک کے نظام کے ساتھ مربوط ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ روبوٹ اہلکار سائیکل سواروں کے اسٹاپ لائن عبور کرنے اورہیلمٹ نہ استعمال کرنے جیسی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:جاپان میں ریچھ کی آمد پر پورا شہر سنسان، سکول بند