جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی احتجاجی تحریک کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ ،94مشتبہ افراد گرفتار

Jun 09, 2026 | 00:29:AM
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی احتجاجی تحریک کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ ،94مشتبہ افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) میرپورآزادکشمیرمیں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی 9 جون کی احتجاجی تحریک اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

 میرپور، بھمبر اور کوٹلی میں مختلف کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم سے مبینہ تعلق رکھنے والے 94 مشتبہ افراد حراست میں لے گئے ہیں،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کریک ڈاؤن، اسلحہ، ڈنڈے اور دیگر سامان برآمدکرلیا۔

ڈی آئی جی کامران علی کاکہناتھا کہ  امن و امان خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رہے گی،عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈی آئی جی میرپور کاکہناہے کہ شہری غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور اشتعال انگیز سرگرمیوں سے دور رہیں، پولیس، انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر چوکس اور صورتحال پر کڑی نظرہے۔

کامران علی کاکہناتھا کہ مسائل کا حل مذاکرات، آئینی اور قانونی طریقہ کار میں ہے، تشدد اور محاذ آرائی میں نہیں،کالعدم تنظیم کی کال پر امن خراب کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

ڈی آئی جی میرپور کاکہناتھا کہ  میرپور ڈویژن میں سیکیورٹی مزید سخت، حساس مقامات پر نگرانی اور چیکنگ بڑھا دی گئی، امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے تمام ادارے متحرک ہے، 9 جون کے پیش نظر میرپور ڈویژن میں حفاظتی اقدامات مزید مؤثر، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تیاریاں مکمل ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - آزاد کشمیر
ٹیگز: