پنکی کیس کے تشکیل کردہ کمیٹی ممبر کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیاگیا
کیپشن: سابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن سٹی فتح محمد شیخ،نئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن سٹی شاہجہاں خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مبشر حسین) انمول عرف پنکی کیس کے تشکیل کردہ کمیٹی ممبر کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیاگیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے پنکی کیس میں مثبت تفتیش نہ کرنے پر تبادلہ کیاگیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن سٹی فتح محمد شیخ کا اندرون سندھ سکرنڈ تبادلہ کر دیا گیا،فتح محمد شیخ کو ایس ایس پی سپیشلائزڈ کمانڈو ٹریننگ سینٹر تعینات کردیاگیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ایس ایس پی سٹی انویسٹی گیشن کی ذمہ داریاں سینئر پولیس افسر شاہجہا خان کو سونپ دی گئی۔