مقبول ترین سمارٹ فونز کی فہرست میں سام سنگ کی حکمرانی برقرار

Jun 09, 2025 | 19:11:PM
مقبول ترین سمارٹ فونز کی فہرست میں سام سنگ کی حکمرانی برقرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے گلیکسی اے 56 کی ٹاپ پوزیشن پر حکمرانی برقرار ہے۔

گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین  سمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست میں متعدد نئی انٹریاں شامل ہوئی ہیں،مقبولیت کے اعتبار سے کونسا  سمارٹ فون کس نمبر پر رہا اس کی تفصیلات درج ذیل فہرست میں موجودہے:

فہرست کے مطابق سام سنگ گلیکسی اے 56 کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ون پلس 13 ایس 5 جی موجود ہے۔

سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا تیسرے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج چوتھے، آنر 400 پرو فائیو جی  پانچویں، شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو چھٹے اور انفینکس جی ٹی 30 پرو ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔

ویوو آئی کیو او او نیو 10 فائیو جی آٹھویں، ایپل آئی فون 16 پرو میکس نویں اور 10 ویں نمبر پر شیاؤمی ریڈمی ٹربو 4 پرو (نئی انٹری) موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛  آئی ٹی برآمدات 2 ارب 82 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں