ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کی لہر جاری،درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

Jun 09, 2025 | 18:52:PM
ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کی لہر جاری،درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی )ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کی لہر جاری ہے، ڈیرہ غازی خان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

جیکب آباد میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ نور پور تھل میں بھی آج کا درجہ حرارت 49 ڈگری ریکارڈ ہوا، بھکر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ،سرگودھا سٹی میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ۔ 

سبی میں آج کا درجہ حرارت 48،بہاولنگر میں 47 ڈگری اور بنوں میں آج کا درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،دادو میں درجہ حرارت 47 ،گوجرانوالہ میں آج کا درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ 

حافظ آباد میں درجہ حرارت 47 ڈگری،جھنگ میں بھی آج کا درجہ حرارت 47 ڈگری، جہلم میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری ،کروڑ (لیہ) میں بھی درجہ حرارت 47 ڈگری تک پہنچ گیا۔

قصور میں آج کا درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ،کوٹ ادو میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا،منڈی بہاؤالدین میں بھی آج کا درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ 

یہ بھی پڑھیں: جامعہ کراچی میں پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی