ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ؛ آسٹریلیا کو لارڈز میں پریکٹس سے منع کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )آسٹریلیا کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی فائنل سے قبل تیاریوں کی بڑا دھچکا لگ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کو مبینہ طور پر لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں تربیت کی اجازت نہیں دی گئی ہے جبکہ پریکٹس سے روکنے کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی ہے، جس پر ٹیم مینجمنٹ شدید غصے کا شکار ہیں۔
اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف 5 میچز کی ٹیسٹ سیریز سے قبل لارڈز کے تاریخی میدان پر پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:حسن علی انگلینڈ میں چھا گئے ۔۔۔
آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل سے قبل پریکٹس سیشن نہ کروانے پر کہا کہ ایشز سیریز کے دوران یہاں ماحول کافی گرم تھا لیکن مجھے لگتا ہے کہ ان میں سے بہت سے لوگوں نے اپنا سبق سیکھ لیا ہوگا۔
واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل 11 جون کو جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔