گرمی کا نیا ریکارڈ:سورج کی تپش سے  شہری بے حال 

Jun 09, 2025 | 09:47:AM
  گرمی کا نیا ریکارڈ:سورج کی تپش سے  شہری بے حال 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )ملک کے میدانی علاقے شدیدگرمی کی زد میں،سورج  نے آگ کے گولے برسانا شروع کر دیئے، لاہورمیں درجہ حرارت41تک پہنچ گیا۔

 تفصیلات کے مطابق عید کے تیسرے روز لاہور میں گرمی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے  جبکہ محکمہ موسمیات نے ریکارڈ ٹوٹنے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ صبح سویرے ہی سورج کی تپش نے شہریوں کو بے حال کر دیا  ہے۔

اسلام آباداورپشاورمیں 37 اورکراچی میں پارہ 32 ہوگیا، کوئٹہ میں درجہ حرارت 28 ریکارڈ ،کشمیر ،گلگت بلتستان ،خیبرپختونخوا  اورپنجاب کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 5سے7ڈگری زیادہ رہے گا ۔سندھ ،بلوچستان اورجنوبی بلوچستان میں پارہ 6ڈگری زیادہ رہنے کاامکان   ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں صبح سویرے ہی درجہ حرارت37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:طالبان کا بڑا اعلان ۔۔۔۔

گرمی کی شدت کے باعث پیاس بجھانے کے لیے ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جب کہ ٹھنڈے پانی، شربت اور آئس کریم کی دکانوں پر شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 روز کے دوران موسم خشک اور شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے اور شہریوں کو سخت احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہری بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اگر باہر جانا ناگزیر ہو تو سر کو کپڑے یا چھتری سے ڈھانپ کر رکھیں اور زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔ گرمی کی شدت کے پیش نظر خاص طور پر بزرگوں، بچوں اور مریضوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔