گاؤں کے چکر کیوں لگائے؟نوجوان پر جوتیوں ٹھڈوں کی بارش،  ویڈیو منظرعام پر آگئی

نارووال گاؤں کا چکر لگانا نوجوان کا جرم بن گیا

Jun 09, 2024 | 12:04:PM
گاؤں کے چکر کیوں لگائے؟نوجوان پر جوتیوں ٹھڈوں کی بارش،  ویڈیو منظرعام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاسر عرفات)نارووال گاؤں کے نوجوانوں نے چکر لگانے والے لڑکے کو مار مار کر درگت بنا دی,تشدد کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق نارووال گاؤں کےاوباشوں نے نوجوان کو گاؤں کے چکر لگانے پر  تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،جوتیوں ٹھڈوں کی بارش ،تشدد کا شکار ہونے والا نوجوان پاؤں کو ہاتھ لگا کر معافیاں مانگتا رہا،ملزمان تشدد کے ساتھ ساتھ ویڈیو بھی بناتے رہے، جو منظرعام پر آگئی۔

 پولیس نے ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی، پولیس کا کہنا ہے کہ   ابھی تک کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی،ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت جاری ہے جلد حوالات میں ہوں گئے .

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور کویت نے ایک بلین ڈالر کا مائننگ فنڈ قائم کرلیا