سوات: چیری چرانے پر باغ کے مالک کا بچے پر تشدد، تصاویر وائرل

Jun 09, 2023 | 23:58:PM
سوات: چیری چرانے پر باغ کے مالک کا بچے پر تشدد، تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سوات پشمال،تحصیل بحرین سے تعلق رکھنےوالے بچے کو باغ کے مالک نے چیری چوری کرنے پر ساری رات رسیوں سے باندھےرکھا۔

تفصیلات کے  مطابق سوشل میڈیا پر ایک  بچے پر تشدد کی تصاویر وائرل ہو رہی  ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوات سے تعلق رکھنےوالےسکول استاد کے چھوٹے بچے کو باغ سے چیری چرانے پر باغ  کا مالک   اس پر تشدد کر تا ہے اور ساری رات درخت کے ساتھ رسی سے باندھ کر رکھتا ہے  کہ" میرے باغ سے چیری  کیوں چرائے۔"
پولیس کے مطابق  بچے کے والدین نے تھانہ میں رپورٹ درج کرادی گئی  ہے۔

 سوات پولیس ان ایکشن ،متعلقہ شخص کے خلاف تھانہ بحرین میں  ایف آئی آر  درج کی گئی جبکہ متعلقہ شخص کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم روانہ  ہو گئی ہے۔