بجٹ 2023-24: سندھ کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا

Jun 09, 2023 | 18:35:PM
بجٹ 2023-24: سندھ کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مالی سال 2023-24 کے بجٹ کے حوالے سے سندھ کابینہ کا اجلاس کل صبح 11 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کریں گے۔

اجلاس میں سندھ کابینہ کے وزیر، مشیر اور معاونین بھی خصوصی شرکت کریں گے۔

سندھ کابینہ کے اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا اور گذشتہ اجلاس کے منٹس کی منظوری لی جائے گی۔ 

یہ خصوصی اجلاس سندھ کے بجٹ 2023 اور 2024 کی منظوری کیلئے بلایا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس کے بعد صوبہ سندھ کا بجٹ کل شام 3 بجے سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔