سپریم کورٹ:669 وکلاء کوکامیابی پر لائسنس جاری

Jun 09, 2023 | 14:47:PM
سپریم کورٹ:669 وکلاء کوکامیابی پر لائسنس جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سپریم کورٹ میں کتنے وکلاء کو پریکٹس کرنے کے لائسنس جاری کئے گئے،پاکستان بار کونسل نے 2022-23 کی تفصیلات جاری کردیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ انرولمنٹ کمیٹی نے دو مراحل میں وکلاء کے انٹرویوز کئے،مجموعی طور پر ایک ہزار بتیس امیدواروں کے سپریم کورٹ کے لائسنس کیلئے انٹرویوز کئے گئے،مجموعی طور پر 669 وکلاء کوکامیابی پر لائسنس جاری کئے گئے،پہلے مرحلے میں525 وکلاء کے انٹرویوز کئے گئے،پہلے مرحلے میں 339 وکلاء لائسنس کیلئے کامیاب قرار پائے۔ 

دوسرے مرحلے میں 507 وکلاء کے انٹرویوز کیلئے پیش ہوئے ،دوسرے مرحلے میں 330 وکلاء کو سپریم کورٹ کے لائسنس جاری کئے گئے۔