ڈسکہ کے سابق چیئرمین چوہدری ارشد علی انتقال کر گئے

Jul 09, 2026 | 14:17:PM
ڈسکہ کے سابق چیئرمین چوہدری ارشد علی انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈسکہ کے سابق چیئرمین چوہدری ارشد علی انتقال کر گئے، وہ مرحوم سابق رکنِ اسمبلی چوہدری صداقت علی کے چھوٹے بھائی جبکہ سابق ایم پی اے چوہدری ممتاز علی کے بڑے بھائی تھے۔

چوہدری ارشد علی نوجوانی میں ہی سیاست سے کنارہ کش تھے اور  ڈسکہ کے نواحی گاؤں منڈے کی میں اپنے بنائے ہوئے  دینی مدرسے کی نگرانی اور دینی خدمات میں مصروف تھے۔

مرحوم چوہدری ارشد علی کشمیر کی آزادی کے سرگرم داعی تھے اور زندگی اس عظیم مقصد کے لئے وقف کئے ہوئے تھے، وہ ایک 22 سالہ شہید مجاہد کے والد بھی تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سیاست میں بڑی تبدیلی! پی ٹی آئی کے متعدد رہنما ن لیگ میں شامل

سوگواران میں پانچ بیٹے اور ایک صاحبزادی شامل ہیں،مرحوم کی نمازِ جنازہ آج شام 6 بجے گاؤں منڈے کی میں ان کے گھر پر ادا کی  گئی جس کے بعد ان کے جسد خاکی کو ڈسکہ شہر میں ان کی فیملی کے قبرستان میں دفن کیا گیا۔