بھارت: مودی حکومت کیخلاف 10 مزدور تنظیموں کی ملک گیر ہڑتال 

Jul 09, 2025 | 23:49:PM
بھارت: مودی حکومت کیخلاف 10 مزدور تنظیموں کی ملک گیر ہڑتال 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں مودی حکومت کی کسان اور مزدور مخالف پالیسیوں کے خلاف 10 مزدور تنظیموں نے ملک گیر ہڑتال کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹریڈ یونینز کی ہڑتال میں 25 کروڑ سے زائد مزدور اور کسان شریک ہیں، ملک گیر ہڑتال کے باعث بھارت کے کئی شہروں میں معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

 ہڑتال کی وجہ سے دہلی، کولکتہ، چنئی اور بنگلورو سمیت بڑے شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ اور ریلوے اسٹیشنز بند ہو گئے،مزدور تنظیم کے کارکنوں کی طرف سے پبلک ٹرانسپورٹ کئی شہروں میں روکنے اور دکانیں بند کرانے پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ مزدور تنظیموں سے بات چیت کے لیے تیار ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق مزدور تنظیمیں حکومت سے بے روزگاری ختم کرنے اور اُجرت میں اضافے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یورپ میں جھلسا دینے والی گرمی، 2300 افراد ہلاک