رانا ثنا اللہ اورمولانا فضل الرحمان کی ملاقات،کے پی میں سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور لیگی وفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کی ہے جس میں مستقبل اور خیبرپختونخوا میں سیاسی لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر وفود کی سطح پر تفصیلی ملاقات کی،مسلم لیگ (ن) کے وفد میں وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام اور صوبائی جنرل سیکریٹری مرتضیٰ جاوید عباسی شامل تھے۔
جے یو آئی کے وفد میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمان، سینیٹر کامران مرتضیٰ، سینیٹر مولانا عطاء الرحمان اور مولانا اسعد محمود شریک ہوئے۔
ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت نے مختلف محکموں کیلئے 27 پارلیمانی سیکریٹریز مقرر کردیے