بھارتی بورڈ کی دوغلی پالیسی،بنگلہ دیش کےدورے سے انکار،سری لنکا سے سیریز کی کوششیں شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد) بھارتی کرکٹ بورڈ کی دوغلی پالیسی ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہوگئی،بنگلہ دیش کےدورے سے انکار کے بعد سری لنکا سے سیریز کی کوششیں شروع کر دیں۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکا اور بھارت کے درمیان اگست کے وسط میں وائٹ بال سیریز کی بات چیت چل رہی ہے، لنکا پریمیئر لیگ کے ملتوی ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کی کوشش کر رہا ہے۔
سری لنکن میڈیاکا کہنا ہے کہ سیریز کے حوالے سے باقاعدہ منظوری ابھی تک نہیں ہوئی، بھارت کا رواں سال سری لنکا کا کوئی دورہ شیڈول نہیں تھا،سری لنکا ٹیم نے اگست کے آخر میں زمبابوے کا دورہ کرنا ہے،29 اگست سے سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا آغاز ہوگا۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات پر بی سی سی آئی نے بنگلہ دیش کا شیڈول دورہ اگلے سال کرنے کا اعلان کیاہے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ بھارت میں پل درمیان سے ٹوٹ گیا؛ متعدد گاڑیاں دریا میں جا گریں، 10 ہلاکتیں