پی ٹی اے نے وائی فائی ہاٹ اسپاٹس کیلئے ریگولیٹری فریم ورک جاری کر دیا

Jul 09, 2025 | 19:41:PM
پی ٹی اے نے وائی فائی ہاٹ اسپاٹس کیلئے ریگولیٹری فریم ورک جاری کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پی ٹی اے نے عوام کو مفت وائی فائی دینے کیلئے ہاٹ اسپاٹس کیلئے ریگولیٹری فریم ورک جاری کردیا، وائی فائی سروس فراہمی لائسنس یافتہ کمپنیوں کی تجارتی صلاحیت سے مشروط ہوگی۔

وزارت آئی ٹی کی دستاویز کے مطابق ڈیٹا لاگز، پرائیویسی، آگاہی مہم عوامی وائی فائی ریگولیشنز فریم  ورک کا حصہ ہیں، پی ٹی اے کی سی وی اے ایس ڈیٹا اور لوکل لوپ لائسنس ہولڈرز کو بغیر اضافی فیس ہاٹ اسپاٹس کی اجازت ہوگی۔

عوامی وائی فائی ہاٹ اسپاٹس کیلئےلائسنس یافتہ اداروں کو آئی ایس ایم بینڈزکی مفت فراہمی ہوگی، صارفین معلومات کی رازداری سے متعلق لائسنس یافتگان کی ذمہ داریاں بھی طے کی گئی ہیں ۔

پی ٹی اے نےصارفین کے تجربےکو بہتر بنانے کے لیےوائی فائی سکس ای متعارف کرایا ہے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی وائی فائی سیون  اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز پر کام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سوزوکی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ