قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اجلاس،شازیہ مری اورطلال چودھری میں تلخ جملوں کاتبادلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کےاجلاس میں پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری اوروزیرمملکت داخلہ طلال چودھری میں تلخ جملوں کاتبادلہ ہوا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کےاجلاس میں شازیہ مری نےسی ڈی اےترمیمی بل پیش کرنےمیں مبینہ رکاوٹ پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اےکےخلاف تحریک استحقاق لانےکااعلان کیا، طلال چودھری بولےشازیہ مری تحریک استحقاق لائیں گی تووہ چیئرمین سی ڈی اےکابھرپوردفاع کریں گے۔
شازیہ مری نےکہا5اجلاسوں سےتاخیرکاشکاربل اب جاکرایجنڈےمیں شامل ہواہے، پارلیمانی عمل میں مداخلت ناقابل قبول ہے،رکاوٹیں ڈالی گئیں توتحریک استحقاق ضرورپیش کروں گی،اس پرطلال چودھری نےچیئرمین سی ڈی اےکابھرپوردفاع کیا کہاآپ تحریک استحقاق لائیں گی تومیں خوداس کاسامناکروں گا۔
طلال چودھری کےجواب پرشازیہ مری نےکہاآپ ہمیں دھمکی دےرہےہیں؟ جس پروزیرمملکت بولےمیں نہیں،آپ دھمکی دےرہی ہیں،معاملےکوبڑھتادیکھ کرآغارفیع اللہ بھی بیچ میں کودپڑے،طلال چودھری پرطنزکرتےہوئےکہاہماری طرف سےبھلےآپ ان سےرشتہ داری کریں،اجلاس میں ہونےوالی تلخ کلامی کےبعداہم معاملات پربحث نہ ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان,بشری بی بی کو ذہنی اذیت دینے کی ہر حد پار کی جا رہی ہے,مسرت جمشید چیمہ