دوسری شادی سےمتعلق سوال پرعمران اشرف نے کیا جواب دیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکار عمران اشرف نے دوسری شادی کے سوال پر خاتون مداح کو محتاط جواب دےدیا۔
عمران اشرف اداکاری کے ساتھ ساتھ نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام کے میزبان بھی ہیں ،حال ہی میں پروگرام میں شریک خاتون نے عمران اشرف سے ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کی اور دوسری شادی سے متعلق سوال پوچھا۔
خاتون نے کہا کہ آپ کا دوسری شادی کرنے کا کیا ارادہ ہے کیونکہ ہم آپ کو زندگی میں خوش دیکھنا چاہتے ہیں؟
اس سوال کے جواب میں معروف اداکار نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں خوش ہوں، اللہ نے جس کو میری زندگی میں بھیجنا ہے وہ بھیج دےگا، مجھ سے زیادہ میرے بیٹے کیلئے دعا کریں۔
یہ بھی پڑھیں:ماڈل حمیرااصغرکاپوسٹ مارٹم مکمل،گھروالوں کالاش وصول کرنے سے انکار
واضح رہے کہ عمران اشرف نے اداکارہ وماڈل کرن اشفاق سے 2018 میں شادی کی تھی دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے، تاہم یہ شادی ناکام رہی اور دونوں نے اپنی راہیں 2022میں جدا کرلی تھیں۔