آئی سی سی  ٹیسٹ رینکنگ جاری،ہیری بروک نمبر ون بیٹر بن گئے 

Jul 09, 2025 | 14:46:PM
آئی سی سی  ٹیسٹ رینکنگ جاری،ہیری بروک نمبر ون بیٹر بن گئے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری،ہیری بروک  نمبر ون بیٹسمین  بن گئے

ہیری بروک نےہم وطن کھلاڑی جوئےروٹ سےپہلی پوزیشن چھینی،بھارت خلاف برمنگھم ٹیسٹ میں ہیری بروک نے 158 رنز کی اننگز کھیلی،ٹیسٹ کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

بھارت کے شبمن گل 269 اور 161 رنزکی شاندار اننگز کے بعد 15 درجے ترقی کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے،شبمن گل نے ایک ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں 150 سے زائد رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بنے۔

انگلینڈ کے جیمی اسمتھ نے 184 اور 88 رنزکی اننگز کھیل کرپہلی بارٹاپ 10 میں جگہ بنالی،بھارتی بولر محمد سراج سات وکٹوں کی بدولت 22ویں نمبر پر آگئے۔

 یہ بھی پڑھیں:بڑی سیاسی شخصیت  مسلم لیگ (ن) میں شامل

ساؤتھ آفریقہ کےویان ملڈر 367 رنز اورتین وکٹوں کی پرفارمنس کے بعد آل راؤنڈرز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے،ملڈر بیٹنگ میں 34 درجےترقی کے بعد 22ویں اور بولنگ میں چاردرجےترقی کےبعد 48 ویں نمبر پر آگئے

سری لنکا کے کوشل مینڈس پہلی بار ون ڈے بیٹنگ رینکنگ کے ٹاپ 10 میں پہنچ گئے،چریتھ اسالنکا چھٹے نمبر،ہسرنگا بولنگ رینکنگ میں 11 درجے ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر آگئے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے  ون ڈے بیٹرز کی  رینکنگ جاری کردی۔ 

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بیٹرز کی فہرست میں بھارت کے شبمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار  ہے جب کہ پاکستانی بیٹر بابراعظم کی دوسری اور  بھارتی کپتان  روہت شرما کی تیسری پوزیشن ہے۔

بیٹرز رینکنگ میں سری لنکا کے چریتھ اسالانکا 2 درجہ بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر اور کوشال مینڈس 10 درجہ بہتری کے بعد دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔