ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیوں نہیں کیا؟ باپ نے بیٹی کو گولی مارکر قتل کردیا 

Jul 09, 2025 | 10:27:AM
ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیوں نہیں کیا؟ باپ نے بیٹی کو گولی مارکر قتل کردیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک)راولپنڈی میں باپ نے مبینہ طور ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بیٹی مہک شہزادی سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن بیٹی کے انکار پر طیش میں آکر اسے گولی مار کر قتل کردیا۔ واقعہ تھانہ روات کےعلاقے ڈھوک چوہدریاں تخت پڑی میں پیش آیا۔

 یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر ،  دیرینہ دشمنی نے 3 افراد کی جان لے لی

واقعے کا مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل شہباز انجم کیانی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے بیٹی پر فائرنگ کرکے قتل کیا ۔ فرار ملزم کی تلاش شروع کردی گئی۔