ٹوبہ ٹیک سنگھ ؛ تھپڑوں والی کبڈی کے دوران کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا

Jul 09, 2023 | 19:49:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تھپڑوں والی کبڈی کے دوران کبڈی پلیئر جان کی بازی ہار گیا۔
تفصیلات کے مطابق ذاکر حسین نامی کھلاڑی چک 506 میں میلہ ہندال کندال میں مقابلے کے دوران بےہوش ہوگیا،مخالف کھلاڑی سے چھاتی پر متعدد تھپڑ کھانے کے بعد کھلاڑی ذاکر حسین دوران مقابلہ زمین پر گر گیاتھا، قریبی ذرائع کاکہناہے کہ کبڈی کھلاڑی ذاکر حسین پہلے بےہوش ہوا، ہسپتال لےکر جانے سے قبل دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیر کو عام تعطیل، نوٹیفیکیشن جاری
ذرائع کا مزید کہناہے کہ تھپڑوں کی کبڈی کا میچ گاو¿ں میں منعقد ہوا جو شہر سے دور تھا، پاس کوئی ہسپتال نہیں تھا،گاو¿ں کے آس پاس کوئی ریسکیو سینٹر موجود نہیں تھا، ایمبولینس دیر سے پہنچی،کھلاڑی ذاکر حسین کی عمر 42 سال تھی اور وہ پاکپتن کا رہائشی تھا۔
کھلاڑی ذاکر حسین کے ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی مقامی ڈاکٹر نے مردہ قرار دےدیاتھا،ذرائع کاکہناہے کہ تھپڑوں کی کبڈی کے مقابلے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سالانہ منعقد کئے جاتے ہیں، تھپڑوں کی کبڈی میچ میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کھلاڑی کے جاں بحق ہونے کا پہلا واقعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، 2 کرکٹرز کا ریٹائرمنٹ کا اعلان