البانوی گلوکارہ دعا لیپا کیساتھ مصباح الحق؟ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، مداح ٰحیران

Jul 09, 2023 | 19:04:PM
البانوی گلوکارہ دعا لیپا کیساتھ مصباح الحق؟ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، مداح ٰحیران
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) البانیہ کی معروف گلوکارہ دعا لیپا کے ساتھ سابق پاکستانی لیجنڈری کپتان مصباح الحق کے ہم شکل شخص کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے دیکھ کر کرکٹ شائقین الجھ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق البانوی گلوکارہ دعا لیپا آج کل اپنے ساتھی رومین گاوراس کے ہمراہ یونانی جزیرے سیفنوس پر پکنک منانے گئیں ہیں۔ یونانی جزیرے پر چھٹیاں مناتے ہوئے انہوں نے اپنی اور اپنے ساتھی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں ان کا ساتھی رومین گاوراس ہوبہو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور کپتان مصباح الحق سے مشابہ دکھائی دے رہا ہے جو کہ پاکستانی صارفین کیلئے الجھن کا باعث بن رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، 2 کرکٹرز کا ریٹائرمنٹ کا اعلان 

مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی البانوی خاتون سنگر کی تصویر میں دعا لیپا اور ان کے ساتھی رومین گاوراس دوںون نے ہی کالے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور دوںوں بڑے خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

تصویر وائرل ہوتے ہی مصباح الحق کے مداح سوال اٹھا رہے ہیں کہ عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ کے ہمراہ دیکھا جانے والا شخص مصباح الحق ہے یا ان کا ہم شکل؟ لیکن ان کے مداحوں کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دعا لیپا کے ہمراہ فرانسیسی فلم میکر رومین گاوراس ہیں جو کہ ہو بہو مصباح الحق جیسے لگ رہے ہیں۔