بجٹ کے اثرات جاری۔۔ مہنگائی میں مسلسل اضافہ 

Jul 09, 2021 | 20:20:PM
 بجٹ کے اثرات جاری۔۔ مہنگائی میں مسلسل اضافہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں دوران 23 اشیائے ضروریہ مہنگی ، 9 سستی ہوئیں ،19 کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی بارے ہفتہ واررپورٹ جاری کردی ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ مالی سال 2021-22 کے وفاقی بجٹ کے اثرات مہنگائی میں مسلسل اضافہ کی صورت میں ظاہر ہورہے ہیں بجٹ نافذ ہونے والے دن یکم جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بھی مہنگائی کی شرح میں 0.53 فیصد اضافہ ہوا تھا جبکہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی، آلو،ٹماٹر، انڈے ، پیاز، لہسن، مٹن، بیف، ویجی ٹیبل گھی، ایل پی جی، صابن، دال چنا اور، تازہ کھلا دودھ سمیت مجموعی طور پر23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اوردال مونگ، دال ماش، چکن، آٹا اوردال مسورسمیت 9 اشیا سستی ہوئی ہیں، 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
مہنگائی کے حوالے سے ادارہ شماریات نے ہفتہ واررپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں بتایا گیاکہ ہفتہ وا بنیادوں پر گذشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر11.51 فیصد، آلو2.04 فیصد، پیاز4.85 فیصد، لہسن 8.31 فیصد اورچینی 2.60 فیصد، انڈے 1.67 فیصد مہنگا ہوا جبکہ چکن 12.97 فیصد، دال مسور0.34 فیصد، دال مونگ 1.81 فیصد ، دال ماش 0.51 فیصد اور آٹا 0.22 فیصد سستی ہوئی۔
 جاری کردہ اعدادوشمارمیں بتایا گیا کہ 9 جولائی 21 20 کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ (ایس پی آئی) کے لحاظ سے گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں ملک میں مہنگائی کی شرح 12.28 فیصد رہی ہے تاہم اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلہ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.07 فیصد اضافہ ہوا۔اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر17 ہزار732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 15.72 فیصد، 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 12.35 فیصد، 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 11.69 فیصد، 29 ہزار 518 روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 11.60 فیصد رہی ہوا جبکہ 44 ہزار 176 روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 11.53 فیصدرہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران جن 23 اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں چینی، آلو،ٹماٹر، انڈے، پیاز، لہسن، مٹن، بیف، ویجی ٹیبل گھی، ایل پی جی، صابن، دال چنا اورتازہ کھلا دودھ سمیت دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔اعدادوشمارمیں بتایا گیا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران جن 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ان میں ردال مونگ ، دال ماش، چکن، آٹا اوردال مسورسمیت دیگر اشیاءشامل ہیں البتہ 19 اشیائے ضرویہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ اندرون ملک فضائی سفر کرنیوالوں پر بڑی پابندی