اندرون ملک فضائی سفر کرنیوالوں پر بڑی پابندی

Jul 09, 2021 | 20:07:PM
 اندرون ملک فضائی سفر کرنیوالوں پر بڑی پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے یکم اگست سے اندرون ملک ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر فضائی سفر پر پابندی عائد کردی۔
این سی او سی اعلامیے کے مطابق ڈیلٹا وائرس درحقیقت انڈین وائرس ہے جو انتہائی خطرناک ہے، ملک میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے ہیں جو کوروناکی چوتھی لہربھی ہوسکتی ہے اس لئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر فضائی سفر پر پابندی عائدکی گئی ہے ،سیاحتی مقامات پرجانے والے 30 سال یا زائد عمر کے افراد پر بغیرویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی پابندی لگادی گئی ہے۔این سی او سی اعلامیے میں کہا گیا کہ بغیرویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے ہوٹل بکنگ پر بھی پابندی ہوگی اور یکم اگست سے پابندی کا اطلاق18 سے 30 سال تک کے افراد پر بھی ہو گا اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
 این سی او سی نے خبردار کیا کہ ڈیلٹا وائرس پرقابو پانے کیلئے احتیاطی تدابیراختیارنہ کیں توخطرناک نتائج کاسامناکرناپڑسکتاہے، ڈیلٹاوائرس کی وجہ سے بھارت نے لاکھوں اموات کا سامنا کیا اور بھارت میں اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی سے عوام اذیتیں جھیلتے رہے۔
این سی او سی کے مطابق ایس اوپیزپرعمل درآمداورویکسین لگوانے کی رفتارکو تیز کرنے پر زور دیا گیا ہے جبکہ ایس او پیز کا شدت سے نفاذ 9 سے 18 جولائی تک یقینی بنایا جائے گا، اس کے علاوہ عید پرغیرضروری نقل وحرکت محدودرکھنے کیلئے مختلف تجاویز زیر غورہیں اور ان تجاویز پر عملدرآمد کا فیصلہ کورونا کاپھیلاؤ مدنظر رکھ کرکیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔ن لیگ کے امتحانات ملتوی کرنے کے مطالبے پر شفقت محمود نے ٹوئٹر پر محاذ سنبھال لیا، احسن اقبال اور سعد رفیق کو کھری کھری سنا دیں