پنجاب کےپہلے ٹرانس جینڈر سکول میں تعلیم کا آغاز،سلیبس کس ملک سے لیا گیا۔۔؟ 

Jul 09, 2021 | 18:15:PM
 پنجاب کےپہلے ٹرانس جینڈر سکول میں تعلیم کا آغاز،سلیبس کس ملک سے لیا گیا۔۔؟ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملتان میں پہلے ٹرانس جینڈر سکول میں تعلیم و تربیت کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔اس سکول کا سلیبس نرسری سے پرائمری تک جاپان سے مرتب ہوکر آیا ہے جب کہ مڈل سے انٹرمیڈیٹ تک نصاب تعلیم پاکستانی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سکول کے آغاز کے پہلے روز 16 ٹرانس جینڈرز نے اپنی تعلیم کا آغاز کیا تاہم وقت کے ساتھ ساتھ یہ تعداد بڑھنے کی توقع کی جارہی ہے۔اس ضمن میں سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر احتشام انور کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ کی شروعات کے لئے ملتان شہر میں ٹرانس جینڈر برادری کی تین جگہوں پر نشاندہی ہوئی جس میں القریشی ہاوسنگ سکیم ، گلگشت کالونی اور وہاڑی چوک شامل ہیں۔


 سیکرٹری تعلیم کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں ہم ان طالب علموں کے لیے ایکسلریٹڈ لرننگ پروگرام (اے ایل پی) متعارف کروائیں گے، یعنی جو ان میں سے کچھ تھوڑا بہت پڑھے لکھے ہیں ان کو ہم لاسٹ کلاسز ایک سال میں کروا دیں گے۔


 واضح رہے کہ وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے رواں ہفتے اعلان کیا تھا کہ صوبائی حکومت ملتان شہر میں پاکستان میں پہلا ٹرانس جینڈر سکول کھولے گی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد تشدد کیس میں اہم پیش رفت۔ متاثرہ جوڑے نے شادی کرلی