انجنئیرز کیلئےخوشخبری:واسا کی 22آسامیوں پر بھرتی کی اجازت

Jul 09, 2021 | 16:33:PM
 انجنئیرز کیلئےخوشخبری:واسا کی 22آسامیوں پر بھرتی کی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب حکومت نے واسا کو نئے انجنئیرز بھرتی کرنے کی اجازت دے دی واسا کی بائیس خالی آسامیوں پر انجنئیرز کو بھرتی کرنے کی اجازت کا مراسلہ جاری ۔

 تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہاوسنگ پنجاب نے بھرتیوں کی اجازت کی ایڈوائس پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھجوادی واسا لاہور میں تیرہ سول انجنئیرز ، چھ مکینکل ، دو الیکٹریکل اور ایک انوائرمینٹل انجنئیر بھرتی کیا جائے گا۔

واضح رہے اجازت کے بعد واسا میڈیکل آفیسر کی ایک اسامی پر  ڈاکٹر بھی بھرتی کرے گا ،ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے خالی آسامیوں پر بھرتی کی اجازت محکمہ ہائوسنگ سے مانگی تھی نئے اسامیوں پر بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے تحت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:    راولپنڈی:سرسید ایکسپریس نجی ادارے کے حوالے کرنیکی تقریب