راولپنڈی:سرسید ایکسپریس نجی ادارے کے حوالے کرنیکی تقریب

Jul 09, 2021 | 15:54:PM
راولپنڈی:سرسید ایکسپریس نجی ادارے کے حوالے کرنیکی تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر سرسید ایکسپریس کو نجی ادارے کے حوالے کرنے کی تقریب ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے اعظم سواتی نے راولپنڈی سے کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس نجی ادارے کے سپرد کر دی عمران خان نے جو مشن شروع کیا اس کا ایک باب مکمل ہونے جا رہا ہے پسنجر ٹرین فریٹ ٹرین چلانا پاکستان ریلوے کا کام نہیں یہ پرائیویٹ اداروں کا کام ہے وقت کے ساتھ ساتھ ہم جہاں نئی 230 کے قریب کوچز لا رہے وہیں ایم ایل ون کو دنیا کا بہترین ٹریک بنائیں گے۔

سرسید ایکسپریس کو پرائیویٹ ادارے نے لیا ہے اسی طرح دیگر بھی ادارے آگے آئیں گھر سے اٹھانے کا انتظام چھوڑنے کا انتظام بھی ہوگااعظم سواتی نے کہا ہے کہ  مفاد پرست طبقہ کالی بھیڑیں ریلوے میں چند ہیں، ریلوے ٹکٹوں کی چوری ہوتی ہے پانی کی چوری ہوتی ہے ریلوے کی پٹڑیاں جگہ جگہ پڑی ہوتی ہیں اس کلچر کو ختم کرنا ہے ۔

وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ غفلت کرو گے تو  نہیں چھوڑوں گا ،چوری کرو گے نہیں چھوڑوں گا،ایک سسٹم بنا دیا ہے  جومزدوروں کے لیے ریلوے ورکر کے لیے پلان لا رہا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ریلوے ابھی تک بیسیوں صدی سے گزر رہی ہے اکیسویں صدی میں ابھی بھی ہم داخل نہیں ہوئے ساری ٹرینیں آؤٹ سورس کرونگا میرے اہداف بالکل کلیئر ہیں ہم کسی کو نوکری سے نہیں نکال رہے ، ریلوے کو  بزنس کے طور پر چلانے کا عندیہ دیا ہے۔