حیدر آباد: ایک اور مال بردار ٹرین حادثے کا شکار

Jul 09, 2021 | 00:34:AM
حیدر آباد: ایک اور مال بردار ٹرین حادثے کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)مال بردار ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جامشورو کوٹری سٹیشن پر مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں دو روز قبل بھی اسی مقام پر پٹری سے اتر گئی تھیں۔
 بتایا ہے کہ حیدرآباد، کوٹری سٹیشن کے قریب صرف دو ہفتوں میں ٹرین کا یہ چھٹا حادثہ ہے۔ریلوے کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ مال بردارٹرین کی بحالی کیلئے پی ڈبلیو آئی کا عملہ طلب کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی سب سے بونی گائے۔۔ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
اس سلسلے میں پاکستان ریلوے کے متعلقہ حکام کے انتہائی ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ حیدرآباد کے قریب 100 فٹ کا حصہ مال بردار ٹرین کی بوگیاں گرنے سے بری طرح خراب ہوگیا ہے۔متعلقہ ریلوے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹریک کی بحالی کیلئے متعلقہ عملہ جائے وقوع پر پہنچ چکا ہے اور اس نے اپنا کام بھی شروع کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان ”سری دیوی “بن گئیں ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل