دنیا کی سب سے بونی گائے۔۔ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Jul 09, 2021 | 00:14:AM
 دنیا کی سب سے بونی گائے۔۔ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)   رانی نام کی ایک گائے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ،جس نے پوری دنیا کی نظریں اپنی جانب مرکوز کروا لی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے 30 کلو میٹر ک دور چڑی گرام کے ایک فارم میں موجود بونی گائے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ لوگ دور دراز کے علاقوں سے محض اس بونی گائے کو دیکھنے آرہے ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

 اس منفرد قد و قامت کی حامل گائے کا نام رانی ہے۔ اس گائے کے مالک کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کی سب سے چھوٹی گائے ہے جس کا قد 20 انچ (51 سینٹی میٹر) جبکہ عمر 23 ماہ ہے۔ رانی کی لمبائی 26 انچ(66 سینٹی میٹر) اور وزن 26 گلو گرام ہے۔  اس بونی گائے کے مالک کا کہنا ہے کہ رانی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں موجود دنیا کی سب چھوٹی گائے سے بھی 10 سینٹی میٹر چھوٹی ہے۔ اس وقت دنیا کی سب سے چھوٹی گائے ہونے کا اعزاز بھارتی ریاست کیرالہ کی گائے کے پاس ہے۔فارم کے مالکان کے مطابق تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگ خاص طور پر اسے دیکھنے آ رہے ہیں اور اس کے ساتھ سیلفیاں بھی بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کی فوری رہائی کا حکم