کراچی: ایک ماہ قبل گھر سے نکلنے والی 17 سالہ انعمتہ تاحال لاپتہ

بارہ دسمبر کو گھر سے کالج کے لیے نکلنے والی سترہ سالہ انعمتہ تاحال لاپتہ، ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی کوئی سراغ نہ مل سکا

Jan 09, 2026 | 22:04:PM
کراچی: ایک ماہ قبل گھر سے نکلنے والی 17 سالہ انعمتہ تاحال لاپتہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دُر شہوار)بارہ دسمبر کو گھر سے کالج کے لیے نکلنے والی سترہ سالہ انعمتہ تاحال لاپتہ، ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی کوئی سراغ نہ مل سکا۔

کراچی پولیس نے والد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی جس میں والد نے موقف اپنایا کہ میری بیٹی بارہ دسمبر صبح اٹھ بجے گھر سے کالج کے لیے نکلی تھی۔

انھوں نے بتایا کہ میں اسی دن کالج گیا مگر وہاں اس نے کلاسز تو لی مگر واپس گھر نہیں آئی، اسی دن میں نے نیو کراچی تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی تھی۔

والد نے موقف اپنایا کہ میں نے سی ڈی آر تک اپنی مدد آپ کے تحت نکلوائی، مجھ سے انکوائری آفیسر کی جانب سے لاک موبائل کھلوانے کے بدلے دس ہزار روپے کا تقاضا کیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ ہمارا پولیس اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ ہمیں ہماری بچی ڈھونڈنے میں مدد کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں :2022ہم اندرونی طور پر تقریباً ڈیفالٹ ہوچکے تھے: احسن اقبال