ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.12 فیصد اضافہ ،ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)نئے سال کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ،ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.12 فیصد کا اضافہ ہوا،مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 3.20 فیصد ہوگئی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 21اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 8 اشیاء سستی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں آٹا 5.07 فیصد ،چکن 2.86 اور لہسن کی قیمت میں2.44 فیصد کا اضافہ ہوا۔
حالیہ ہفتے پسی ہوئی مرچ 1.01 فیصد مہنگی ہوئی،تیار چائے 0.73 اور چینی کی قیمت 0.58 فیصد بڑھ گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایل پی جی،چاول اور جلانے والی لکڑی کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر فاطمہ جتوئی کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ایک ہفتے میں آلو 3.73 اور پیاز2.20 فیصد سستے ہوئے، دالیں،ٹماٹر اور انڈوں کی قیمتیں بھی کم ہوئیں۔