مختلف جماعتوں کےسیاسی کارکنوں  پیپلز پارٹی میں  شامل، گورنر پنجاب کا خیرمقدم

Jan 09, 2026 | 12:09:PM
مختلف جماعتوں کےسیاسی کارکنوں  پیپلز پارٹی میں  شامل، گورنر پنجاب کا خیرمقدم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے سید داود علی گیلانی کی قیادت میں وفد  نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سرگرم سیاسی کارکنوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت اختیارکرنے کا اعلان کیا۔

 گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ  پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ساتھیوں کاخیر مقدم کرتے ہیں،مختلف جماعتوں کے کارکنوں رہنمائوں کا پیپلز پارٹی کی قیادت پراعتماد کا اظہار خوش آئند ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں امن، استحکام اور ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،پیپلز پارٹی اداروں کی مضبوطی،آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ۔

ان کہا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں،گورنر ہائوس کے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان