لالی ووڈ کی نئی اردو فلم ٹیکسالی گیٹ کا پہلا ٹیزر ریلیز

Jan 09, 2024 | 21:42:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) لالی ووڈ کی نئی اردو فلم ٹیکسالی گیٹ کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

لالی ووڈ فلم ’ٹیکسالی گیٹ‘ کی کاسٹ میں عفت عمر ، عائشہ عمر، یاسر حسین، خالد انعم، افتخار ٹھاکر اور ایلی خان سمیت دیگر فنکار شامل ہیں جبکہ فلم کے ہدایت کار ابو علیحہ ہیں جو اس سے قبل جاوید اقبال ان ٹولڈ سٹوری، سپر پنجابی اور شاٹ کٹ سمیت متعدد فلمیں بنا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے مائیکل جیکسن کا ریکارڈ توڑ دیا

فلم کو ڈسٹری بیوشن کلب 16 فروری کو سینماؤں میں ریلیز کرے گا، ابو علیحہ کی اس فلم کی کہانی بھی دیگر فلموں کی طرح منفرد انداز کی ہے جبکہ ابوعلیحہ اب نئی فلم مینگو جٹ بھی بنا رہے ہیں جس کا پراجیکٹ انہوں نے شروع کر دیا ہے۔