دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید حوالدار ظاہر فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

Jan 09, 2024 | 18:55:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز شہید ہونے والے حوالدار محمد ظاہر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس فوجی افسران، شہید کے لواحقین اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد مردان سے تعلق رکھنے والے شہید حوالدار محمد ظاہر کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیے: شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کا جوان شہید

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار محمد ظاہر شہید ہوگئے تھے جبکہ ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ واقعہ کے بعد پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا تھا کہ ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران حوالدار محمد ظاہر شہید ہوگئے، 41 سالہ شہید ضلع مردان کے رہائشی ہیں، جس نے بہادری سے لڑنے کے بعد شہادت کو گلے لگا لیا۔