بہاولپور: مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، 3 افراد جاں بحق،17 زخمی

Jan 09, 2024 | 09:48:AM
بہاولپورمیں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جہاں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق جبکہ 17 افراد شدید  زخمی ہوگئے ہیں۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طاہر جوئیہ) بہاولپورمیں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جہاں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق جبکہ 17 افراد شدید  زخمی ہوگئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق حادثہ نوشہرہ کے قریب پیش آیا۔ بس اسلام آباد سے کراچی جا رہی تھی۔ مسافروں کا تعلق ہری پور، گلگت بلتستان سے ہے۔

مزید پڑھیں:  فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ

دوسری جانب ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق مسافروں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ جانبحق ہونے والوں میں ایک خاتون مسافر اور دو مرد ہیں۔