اداکارہ ہانیہ عامر کیساتھ ’مسٹری مین‘ شخص سامنے آگیا

Jan 09, 2024 | 09:25:AM
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے ’مسٹری مین‘ کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے ’مسٹری مین‘ کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔

 گزشتہ دنوں اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی چند تصاویر اور سب کو حیران اور دنگ کرنے والی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں ان کے ساتھ ایک شخص بھی موجود ہے جس کا چہرہ واضح نہیں ہے۔ ویڈیو میں ہانیہ عامر جذباتی اور روتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے کہ ان کا ’مسٹری مین‘ ان سے باتیں کررہا ہے۔

اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرنا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوال کیا جارہا تھا کہ ’یہ مسٹری مین‘ کون ہے۔

تاہم اب اداکارہ  ہانیہ عامر نےاپنی انسٹاگرام پوسٹ میں تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں گلوکارہ مومنہ مستحسن کے چھوٹے بھائی حیدر مستحسن کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ہانیہ عامر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جیسے کوئی فلک تو کھلی جائے، ہر سانس کیوں یہ ترسائے، پھول ساون تجھ سے شرمائیں‘۔

دوسری جانب حیدر مستحسن نے بھی ہانیہ عامر کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ کا چہرہ واضح نہیں ہے۔ حیدر مستحسن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’تیری دھنک دل ہلا جائے، تھوڑے قدم لڑ کھڑا جائیں‘۔

سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ ہانیہ عامر نے جو گزشتہ دنوں پوسٹ شیئر کی تھی ان میں اداکارہ کے ساتھ ’مسٹری مین‘ حیدر مستحسن ہی تھے اور یہ حیدر اور ہانیہ کے نئے گانے کی شوٹنگ کا منظر ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی جانے والی بس کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 10 شدید زخمی