پاکستان کو عالمی امداد کی اشد ضرورت ،یواین سیکرٹری جنرل کی سرمایہ کاری کرنے کی اپیل

پاکستان اور اقوام متحدہ کے زير اہتمام عالمی کانفرنس کا  جنیوا میں  آغاز ہوگیا،وزیر اعظم شہباز شریف،یواین سیکرٹری جنرل ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا افتتاحی سیشن سے خطاب

Jan 09, 2023 | 13:08:PM
پاکستان کو عالمی امداد کی اشد ضرورت ،یواین سیکرٹری جنرل کی سرمایہ کاری کرنے کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان اور اقوام متحدہ کے زير اہتمام عالمی کانفرنس کا  جنیوا میں  آغاز ہوگیا۔وزیر اعظم  شہباز شریف،یواین سیکرٹری جنرل ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افتتاحی سیشن سے خطاب  کیا ۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نےکانفرنس کےافتتاحی سیشن سےخطاب میں کہا ہے کہ کانفرنس کے شرکا کوخوش آمدید کہتا ہوں،پاکستان کا بیشتر علاقہ تاحال پانی میں ڈوبا ہے،سیلاب سے3کروڑ30لاکھ افرادمتاثرہوئے،پاکستان میں ہر7 میں سے ایک شخص سیلاب سے متاثر ہوا،مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنےوالےممالک کامشکور ہوں۔


انہوں نے کہا کہ تعمیر نو کے لیے اقدامات تاحال جاری ہیں،پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں کا حجم بہت بڑا ہے۔پاکستان میں سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں نقصانات پرخصوصی ڈاکیومینٹری دکھائی گئی۔

 پاکستان کو عالمی امداد کی اشد ضرورت ہے: انتونیو گتریس

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گتریس نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سےبڑے پیمانےپرتباہی ہوئی ،پاکستان نے اپنے محدود وسائل سےافغان مہاجرین کی میزبانی کی۔سیلاب سے33ملین افراد متاثرہوئے، پاکستان میں ہزاروں ایکٹر پرفصلیں تباہ ہوگئیں، پاکستان کو عالمی امداد کی اشد ضرورت ہے۔


انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب سے لاکھوں لوگ بےگھر ہوگئے، موجودہ حالات میں پاکستان کو معاشی چیلنجز کا بھی سامنا ہے،پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کوخود جاکرمشاہدہ کیا،مشکل وقت میں بھی پاکستانیوں کا جذبہ دیکھ کرحیران ہوں،پاکستان میں سیلاب سےتباہی دیکھ کردل ٹوٹ گیا،کاربن کےپھیلاؤ میں پاکستان کاحصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے،پاکستان میں سیلا ب کی تباہ کاریاں ماحولیاتی آلودگی پھیلانےسےکہیں زیادہ ہیں۔


سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں بحالی اورتعمیرنو کا کام طویل ہوگا،پاکستان تباہ کن موسمیاتی تبدیلوں کا ذمہ دارنہیں۔

سیلاب سے80لاکھ افراد بے گھر ہو گئے:وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ موسم گرما میں پاکستان کوشدیدموسمیاتی تبدیلوں کا سامنا کرنا پڑا،حالیہ موسم گرما میں پاکستان کوشدیدموسمیاتی تبدیلوں کا سامنا کرنا پڑا،پاکستان میں تباہ کن سیلاب سےبچوں سمیت1700افراد جاں بحق ہو گئے،سیلاب سے80لاکھ افراد بے گھر ہو گئے،سیلاب سے کل3کروڑ30لاکھ افراد متاثر ہوگئے،سیلاب سے تعلیمی اورصحت کا نظام بری طرح متاثر ہوا،سیلاب سے لاکھوں ایکٹر پرکھڑی فصلیں اورمال مویشی بہہ گئے۔

متاثرہ علاقوں میں بچوں کی تعلیم کے لیے اسکول موجود نہیں:اسحاق ڈار 

بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب نےمعیشت کو بری طرح متاثر کیا، سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا، متاثرہ علاقوں میں بچوں کی تعلیم کے لیے اسکول موجود نہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سیلاب متاثرہ آخری شخص کی بحالی تک کوششیں جاری رکھیں گے، مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کرنے والے ممالک کے شکر گزار ہیں۔

مشکل کی گھڑی میں پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں: ترک صدر
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا پاکستان کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

رجب طیب اردوان کا کہنا تھا پرامید ہوں کہ کانفرنس کےانعقاد سےپاکستان کو سیلابی تباہی سے بحالی میں مدد ملے گی۔

یورپی کمیشن کا 50 کروڑ یورو،فرانس کا 10ملین ڈالر اور ورلڈ بینک کا 2 ارب ڈالرز امداد کا اعلان 

یورپی کمیشن کے صدر نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان کو ہرشعبے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ یورو امداد کا اعلان کیا۔ فرانسیسی صدر ایمانیوئیل میکرون نے کہا کہ پاکستان نے بہادری سے سیلاب کا مقابلہ کیا۔فرانسیسی صدر نے سیلاب متاثرین کے لئے 10 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان کو جو نقصان ہوا وہ کسی اور ملک کو بھی ہوسکتا ہے، دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کام کرنے اشد ضرورت ہے، فرانس کے عوام اور حکومت مشکل میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس میں ورلڈ بینک کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے 2 ارب ڈالرز کی امداد کا اعلان  کیا گیا ہے۔اسلامی ترقیاتی بینک گروپ نے 4 ارب ،20 کروڑ ڈالرز کی امداد کا وعدہ کیا ہے۔

 پہلے سیشن کی صدارت وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور یو این ڈی پی کے منتظم کررہے ہیں ،پاکستان اور اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہونے والی اس بین الاقوامی کانفرنس کو ’’پاکستان کی لچکدار بحالی کی حکمت عملی‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کی میزبانی وزیراعظم شہبازشریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کریں گے۔

ضرور پڑھیں :سیلاب زدگان کیلئے قدرتی مدد آگئی ،حیرت انگیز مناظر
کانفرنس میں مختلف سربراہان مملکت، وزراء، متعدد ممالک کے اعلیٰ سطح کے نمائندے، عالمی مالیاتی اداروں، فاؤنڈیشنز، نجی شعبوں اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔کانفرنس میں پاکستان تعمیر نو اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا فریم ورک پیش کرے گا، جب کہ وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مشترکہ پریس کانفرنس بھی کريں گے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان اور اقوام متحدہ نے کانفرنس دوست ممالک کے تعاون سے منعقد کی ہے، جس کا مقصد سیلاب کے بعد تعمیر نو اور بحالی کی کوششوں میں مدد دینا ہے۔وزارت خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے بین الاقوامی انسانی امداد حاصل کی جائے گی۔