آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

Jan 09, 2023 | 09:28:AM
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوا ہے
کیپشن: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، فوجی اور دفاعی تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق بھی ہوا ہے جبکہ سعودی ولی عہد نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات کے موقع پر سعودی اور پاکستانی اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

یاد رہے ایک روز قبل پاک فوج کے سربراہ نے عمرہ ادا کیا تو ان کے لیے خانہ کعبہ کے دروازے بھی کھول دیے گئے۔