امیتابھ بچن کو سچن ٹنڈولکر سے معافی کیوں مانگنا پڑگئی ؟؟

Jan 09, 2022 | 12:59:PM
معافی مانگنا ، پڑ گئی
کیپشن: امیتابھ بچن اور سچن ٹنڈولکر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے نامور اداکارامیتابھ بچن کو سچن ٹنڈولکر کے غلط ویڈیو پوسٹ کرنے کی وجہ سےمایہ ناز بلے باز ٹنڈولکر سے معافی مانگنا پڑ گئی ۔
 یہ بھی پڑھیں:ایشز سیریز ۔۔۔ تماشائیوں کی برطانوی بلے بازوں سے بدتمیزی ۔۔ویڈیو وائرل
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار امیتابھ بچن نے گزشتہ روز ایک ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے لیجنڈس کرکٹ لیگ میں عظیم کرکٹر سچن تیندولکر کے کھیلنے کا تذکرہ کیا حالانکہ سچن ٹنڈولکر اس لیگ کا حصہ نہیں ہیں ۔اس لیگ میں ہندوستان ، سری لنکا ، پاکستان ، انگلینڈ ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک کے کئی ایسے کھلاڑی حصہ لیں گے جو ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔حالانکہ ٹنڈولکراس میں شامل نہیں ہونگے ۔اس لیگ میں یوراج سنگھ ، جونٹی روڈس ، کیون پیٹرسن ، شعیب اختر ، وسیم اکرم ، محمد کیف اور وریندر سہواگ شامل ہیں۔ ان سبھی کھلاڑیوں کو تین ٹیموں انڈیا مہاراجا ، ایشیا لائنس اور ورلڈ جائنٹس میں تقسیم کیا جائے گا۔سچن ٹنڈولکر کی مینجمنٹ کی طرف سے اس پر ناراضی کا اظہار کیا گیا تھا جس پر امیتابھ بچن نے یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردی اور سچن ٹنڈولکر سے معافی بھی مانگی۔
 بعد میں امیتابھ بچن نے بعد میں ایک نیا ویڈیو شیئر جس میں انہوں نے معافی مانگی اور کہا کہ اگر پریشانی ہوئی ہو تومعافی مانگتا ہوں۔
 یہ بھی پڑھیں:سکیش چندرا شیکھر سے کیا تعلق تھا؟؟ جیکلین فرننڈس نے خاموشی توڑ دی