"دھند کا راج برقرار۔۔فلائٹ آپریشن متاثر"

Jan 09, 2021 | 13:35:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز) دھند نے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر کردیا۔ غیر ملکی ایئرلائن کی لندن سے آنے والی پرواز بھی ایک گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں دھند کا راج مسلسل برقرار ہے۔ دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثررہا۔ پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 306 منسوخ کردی گئی جبکہ غیر ملکی ایئرلائن کی ابوظبی سے آنے والی پرواز 241 بھی منسوخ ہوگئی۔نجی ایئرلائن کی کوئٹہ سے لاہور آنے والی پرواز 542 منسوخ ہوگئی۔

غیر ملکی ایئرلائن کی لندن سے آنے والی پرواز 364 میں ایک گھنٹے کی تاخیر ہے۔ پی آئی اے کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز 9760 میں بھی تاخیر ہوئی۔دبئی سے آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کو اسلام آباد موٹ دیا گیا جبکہ غیرملکی ایئرلائن کی ابوظبی جانے والی پرواز 242 منسوخ ہوگئی جبکہ نجی ایئلائن کی لاہور سے کوئٹہ جانے والی پرواز 543 اور دبئی جانے والی پرواز 416 بھی منسوخ کردی گئی ہے۔