حکومت ہزارہ برادری کے ساتھ کھڑی ہے، فردوس عاشق

Jan 09, 2021 | 12:58:PM
 حکومت ہزارہ برادری کے ساتھ کھڑی ہے، فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سانحہ مچھ کے متاثرین نے وزیراعظم عمران خان کی آواز پر لبیک کہہ کر 22 کروڑ عوام کے دل جیت لئے۔ حکومت ہزارہ برادری کے ساتھ کھڑی ہے.

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ  شہداء کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے جے آئی ٹٰی اور کمیشن آزادانہ تحقیقات کر کے جلد رپورٹ پیش کرے گا۔ رپورٹ کی روشنی میں مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا۔  دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے جبکہ نادان اپوزیشن اپنی مفاد پرست گھٹیا سیاست کے ذریعے مسلسل غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے نزدیک ملکی مفاد ہر صورت مقدم ہے۔ قومی مفادات کو ذاتی مفاد پر ترجیح دینا ہر محب وطن کی ذمہ داری ہے۔