اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں سرمایہ کاری کے مواقع میں توسیع کے معاملات کا جائزہ لیا گیا

Feb 09, 2026 | 18:43:PM
اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں سرمایہ کاری کے مواقع میں توسیع کے معاملات کا جائزہ لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت ایک اجلاس ہوا  جس میں اقتصادی ترقی کے فروغ، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع میں توسیع کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان دفتر نائب وزیراعظم نے بتایا کہ اس اجلاس میں کاروباری طبقے اور برآمد کنندگان کے مفادات کے تحفظ و فروغ کے حوالے سے بھی غور و خوص کیا گیا۔

اجلاس میں تجارتی سرگرمیوں اور اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے ایوان ہائے تجارت کے ساتھ تعاون پر بھی زور دیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت، معاون خصوصی برائے وزیرِ اعظم، وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے نے شرکت کی۔

معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار، وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام، اور دیگر اہم شراکت داروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیئے: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ : ساؤتھ افریقہ اور کینیڈاکے میچ میں ٹاس ہو گیا