ہم نے متحدہو کر کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنی ہے ، مشعال ملک

Feb 09, 2026 | 14:37:PM
ہم نے متحدہو کر کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنی ہے ، مشعال ملک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) چیئرپرسن پیس اینڈکلچر آرگنائزیشن مشعال ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے متحدہو کر کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنی ہے۔
مشعال ملک کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دی، کشمیری عوام دس لاکھ بھارتی افواج کے سامنے کھڑے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوجی کشمیری بچوں پر بیلٹ گنز سے حملہ کرتے ہیں جبکہ بھارت ہمارا سب سے بڑا دشمن را ہے، انہوں نے افضل گرو کو شہید کیا گیا جب کہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:سلمان علی آغا سے متعلق محمد وسیم  اور حفیظ کا اہم انکشاف

مشعال ملک نے کہا بھارتی عوام کو خوش کرنے کیلئے کشمیری لیڈر کو پھانسی پر چڑھایا گیا، یاسین ملک کو بھی ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے، ہم نے پاکستان نےعوامی رابطہ مہم شروع کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا آبی جارحیت پر عمل پیرا ہے، بھارت اب تک کئی ڈیمز بناچکا ہے۔