آزادی مارچ کیس،علی امین گنڈا پوراورعمر ایوب اشتہاری قرار

Feb 09, 2026 | 14:29:PM
آزادی مارچ کیس،علی امین گنڈا پوراورعمر ایوب اشتہاری قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس  نے احتجاج کے دو مقدمات میں سابق وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اورسابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو  اشتہاری قرار دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ 

اسلام آباد کی ضلع کچہری میں علی امین گنڈا پورسمیت دیگرکیخلاف حقیقی آزادی مارچ کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی،مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشرحسن چشتی نےکی۔

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پوراورسابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اشتہاری قرار دےدیا گیا،عدالت نے ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان علی آغا سے متعلق محمد وسیم  اور حفیظ کا اہم انکشاف

عدالت کیجانب سےمتعدد بارطلب کرنے کے باوجود علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب پیش نہیں ہورہے تھے، عدالت نےگزشتہ سماعت پر علی امین گنڈا پور کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی،شاہ محمود قریشی،زرتاج گل ودیگردونوں مقدمات سےبری ہوچکے ہیں،علی امین گنڈا پور ودیگر کیخلاف تھانہ بارہ کہومیں دو مقدمات درج ہیں۔