پاک بھارت میچ،چیئرمین پی سی بی جلد وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے

Feb 09, 2026 | 13:58:PM
پاک بھارت میچ،چیئرمین پی سی بی جلد وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )چیئرمین پی سی بی اورپاکستان کادلیرانہ مؤقف ،بھارت اورآئی سی سی کوگھٹنے ٹیکنے پرمجبورکردیا۔

 تفصیلات کے مطابق پاک ،بھارت ٹاکرےکیلئے آئی سی سی کی تابڑتوڑکوششیں جاری   ہیں۔

لاہور میں پی سی بی، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کی ملاقات میں پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے آئی سی سی حکام کو اپنے مؤقف سے آگاہ کیا۔

 یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم کی فارم پرپونٹنگ اور روی شاستری نے کیا مشورے دئیے؟ جانیے

ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی عمران خواجہ نے پاکستان سے بھارت کے خلاف کھیلنے کی درخواست کی۔

پی سی بی نے معاملہ حکومت کے کورٹ میں ڈال دیا،چیئرمین پی سی بی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔

بھارت کےخلاف میچ کےبائیکاٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے سےآئی سی سی کوبھاری مالی نقصان ہوگا۔